ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کمٹہ کی اے سی لکشمی پریا کامڈکیری  تبادلہ : پریتی گہلوت ہونگی نئی اسسٹنٹ کمشنر

کمٹہ کی اے سی لکشمی پریا کامڈکیری  تبادلہ : پریتی گہلوت ہونگی نئی اسسٹنٹ کمشنر

Tue, 09 Oct 2018 19:37:16    S.O. News Service

کمٹہ :9/ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) گزشتہ ایک سال سے کمٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے طورپر بہترین خدمات انجام دینے والی لکشمی پریا کو مڈکیری  کے ضلع پنچایت دفتر میں منصو بہ جات افسر کے طورپر تبادلہ کیاگیا ہے۔ ان کی جگہ ٹمکور میں پروبیشنری میعاد مکمل کرنے والی پریتی گہلوت کا تقرر ہواہے۔

میسور ڈپٹی کمشنر دفتر میں اپنی پروبیشنری میعاد مکمل کرنے کے بعد لکشمی پریا کو کمٹہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر تقرر کیاگیا تھا۔ انہوں نے اپنے ایک سال کی مدت میں صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئے عوام کے کئی ایک مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہیں جس پر عوام نے اُن کی بھرپور ستائش کی ہے ۔  ان کے تعلق سے بتایاگیا ہے کہ وہ زیادہ تر اپنا وقت دفتر ی اُمور  میں گزارا کرتی تھیں۔ انہوں  نے اپنے عملے کے ساتھ کبھی سختی سے بات نہیں کی۔عوام کی مانیں تو  لکشمی پریا نے 27سال کی عمر میں ہی ایک تجربہ کار افسر کی طرح کام کرتےہوئے سب کا اعتمادحاصل کرنے میں کامیاب  ہوگئیں تھیں۔

ریاست تملنا5879.jpgڈو کے  چنئی سے تعلق رکھنے والی لکشمی پریا نے ریاست کرناٹک میں اپنی خدمات انجام دینے کے دوران صرف دو سالوں میں ہی کنڑا پر عبور حاصل کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ وہ نہ صرف اچھی کنڑا بات کرتی ہیں بلکہ کنڑا لکھ بھی لیا کرتی ہیں۔اپنی میعاد کے دوران وہ  باڈ اور گوکرن مندر کی انتظامیہ افسر کے ساتھ ساتھ  بلدیہ افسر کے طورپر بھی  بہترین  کام  انجام دیا۔

ان کے عہدے پر تقرر کی گئیں پریتی گہلوت کا تعلق راجستھان کے بھرت پور سے بتایا گیا ہے۔ ٹمکور میں پروبیشنری مدت پوری کرنے کے بعد انہیں اب  کمٹہ کا اے سی بنایاگیا ہے۔ ان کے تعلق سے بھی  عوام نے اچھے خیالات کا اظہار کیا ہے۔


Share: